اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاکستانی فوج کے سرچ آپریش اور فضائی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور غیر ملکیوں سمیت 34 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے آج صبح شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور غیر ملکیوں سمیت 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاکستانی فوج نے گزشتہ شب بھی دتہ خیل میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد مارے گئے جب کہ مقابلے میں 3 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 دہشت گرد ہلاک ہو ئے تھے جب کہ جون سے جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 1200 سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جن میں بڑی تعداد ازبک دہشت گردوں کی ہے۔
.......
/169